ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکی حملوں پر مؤقف اختیار کرنے پر پوپ لیو کا شکریہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حالیہ امریکی فوجی حملوں کے خلاف مؤقف اختیار کرنے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پوپ لیو نے ان حملوں کے خلاف اخلاقی، منطقی اور منصفانہ مؤقف اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری تھے، جو صورتحال کو مزید حساس بنا دیتے ہیں۔
شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط، امریکا سے معافی کا مطالبہ
ایرانی صدر کے مطابق عالمی رہنماؤں کو ایسے اقدامات کی کھل کر مخالفت کرنی چاہیے جو امن مذاکرات کو متاثر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سفارتکاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ایسے حملے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
تہران کے مطابق مذہبی اور عالمی شخصیات کی جانب سے انصاف پر مبنی مؤقف خطے میں امن کے لیے اہم ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION









